موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طاقت بن رہا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طاقت بن رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کو قومی اداروں اور پاکستانی عوام سے بہت محبت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کو ملکی ترقی اور پاکستان کا معاشی طاقت بننا ہضم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹی وی چینل کہہ رہے ہیں چین کی طرح پاکستان بھی معاشی طاقت بننے جا رہا ہے۔ پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :