سنگدل باپ نے اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر خودکشی کر لی

جمعہ 28 جولائی 2017 01:00

سنگدل باپ نے اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر خودکشی کر لی
رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) رحیم یار خان سے 22 کلو میٹر دور کوٹ سمابا میں ایک شخص نے عباسیہ لنک نہر میں اپنے چار بچوں کو پھینکنے کے بعد خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب چک 33 پی باغ و بہار کے رہائشی غلام یاسین جو گزشتہ 6 ماہ سے اپنی بیوی سے ناراض ہو کر 4 بچوں کے ہمراہ اپنے آبائی گھر میں مقیم تھا کہ اپنے بھائیوں کو یہ کہہ کر روانہ ہو گیا کہ وہ ہارون آباد اپنی بیوی کے پاس جا رہا ہے لیکن اس نے اپنے بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ بچوں میں 7 سالہ شاہینہ، 5 سالہ شازیہ، 3 سالہ زین علی اور 8 ماہ کا علی حسین بھی شامل ہے۔ خودکشی سے قبل یاسین نے اپنا موبائل اور شناختی کارڈ نہر کے کنارے رکھ دیا تھا۔