مسلم لیگ (ن) کے چار سالہ اقتدار میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چار سالہ اقتدار میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) وزیراعظم کے خلاف کرپشن یا کک بیک کو ثابت نہیں کر سکی۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینئر رہنما جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں لیکن صرف وزیراعظم اور ان کے خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو ہر وقت احتساب کی باتیں کرتے ہیں اپنی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے۔