وزیراعظم نوازشریف مالدیپ سے کہیں اور نکلنے کا سوچ رہے تھے

جمعہ 28 جولائی 2017 00:07

وزیراعظم نوازشریف مالدیپ سے کہیں اور نکلنے کا سوچ رہے تھے
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا مالدیپ سے کہیں اور جانے کا ارادہ تھا تاہم وہ نہیں گئے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا ذہین ایک عجیب طرف جاچکا ہے وہ چاہتے ہیں کہ 12اکتوبر والی صورتحال یا پھر فوج کیساتھ کوئی تصادم چاہتے تھے تاکہ لوگوں کو یہ تاثر نہ جائے کہ وہ کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکے کسی اور وجہ سے نااہل ہوگئے ہیں یا کرسی سے ہٹادی اگیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثار صاحب کو بھی پتا کہ کل پاناما کا فیصلہ آجائیگا اس لیے انہوں نے آج پریس کانفرنس کی ہے۔ وزیراعظم کہ ذہین میں عجیب قسم کےخیالات چل رہے تھے وہ ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار یہ سوچ چکے ہیں کہ وہ آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی یا پھر فوج کے کسی اور اعلیٰ افسر کے ساتھ کسی قسم کا تصادم کرکے سیاسی شہید بن جائیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :