Live Updates

پاناما فیصلے سے قبل عمران خان نے ن لیگ کی سندھ میں کئی اہم وکٹیں گرادی

جمعرات 27 جولائی 2017 23:16

پاناما فیصلے سے قبل عمران خان نے ن لیگ کی سندھ میں کئی اہم وکٹیں گرادی
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) پاکستان تحریک اںصاف جہاں آج کل پارٹی سرگرمیاں جہاں محدود کررہی ہے وہی پر دوسری پارٹیوں کے بڑے رہنما اور ورکرز پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جیسے کچھ عرصہ قبل فردوش عاشق اوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی وہی پر سندھ سے سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کی بہن ملیحہ سومرو تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں ہیں اس کے علاوہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین صوبائی اسمبلی ممتاز علی میرانی اور نزہت پٹھان نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے اور ایم این ایز نے وفد کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، ڈاکٹر عارف علوی، لیاقت جتوئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اعلان کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالحق میاں مٹھو،انکے بیٹے میاں رفیق شامل ہیں۔

سابق اراکین صوبائی اسمبلی ممتاز علی میرانی اور نزہت پٹھان نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ لیاری سے فاروق اعوان اور ٹنڈو محمد خان سے رئیس علی نواز خان بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ شمولیت اختیار کرنے والے تمام اارکین نے پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم اس کے علاوہ سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کی بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات