وزیر اعلی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس لے لیا

جمعرات 27 جولائی 2017 23:19

وزیر اعلی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں کی بندش کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ کے علاقوں کلی قمبرانی اورکلی فتح باغ میں نجی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورہدایت کی ہے کہ سیکرٹری تعلیم سکولوں کی بندش کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے مذکورہ عمارتوں کے مالکان کے ساتھ معاملات طے کریں تاکہ ان سکولوں میں تدرس وتدریس کا عمل بلا رکاوٹ جاری رکھاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :