وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)مضبوط اورمتحد ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

ملکی تاریخ گواہ ہے جب بھی (ن) لیگ کے خلاف سازشیں ہوئیں پارٹی مذید مضبوط ہوئی ، سازشوں سے گھبرانے والے نہیں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، وفد سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 23:19

وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)مضبوط اورمتحد ہے، نواب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)مضبوط اورمتحد ہے ہم سازشوں سے گھبرانے والے نہیں اورعوام کی خدمت جاری رکھیں گے،ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازشیں ہوئیں ہیں پارٹی مزید مضبوط اورمتحد ہوئی ہے اوراس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ (ن)نصیرآباد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے سردارشاہنوازعمرانی اورمیراسفندیارجمالی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر ملک ارشاد احمداعوان نے وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن مسلم لیگ (ن)کا گڑھ اورہمارادل ہے وہاں کے لوگ مجھے بے حد عزیز ہیںاوروزیراعظم محمدنوازشریف بھی نصیرآباد کے عوام سے خصوصی محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب کے دوران متاثرین کی امدادوبحالی کیلئے وفاقی حکومت اورپنجاب کی حکومت نے بھرپورمعاونت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پارٹی کارکن اورضلعی عہدیدارآئندہ انتخابات کیلئے تیاری شروع کردیں اوراپنے اپنے ضلعوں میں مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال اورمتحرک بنائیں،انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بلوچستان میں بھرپورکامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔اس موقع پر وفد نے صوبے میں پارٹی کو مستحکم بنانے اور صوبے بالخصوص نصیرآباد ڈویژن کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی اورعملی اقدامات پراُن کا شکریہ اداکیا انہوں نے خاص طور سے وزیراعلیٰ ڈویژنل اورڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کو ضلعوں کی ترقی کی جانب اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہاکہ ضلع نصیرآباداورضلع جعفرآباد میں پیکج کے تحت ترقیاتی عمل بھرپورطریقے سے جاری ہے اورعوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :