نواب ثناء اللہ خان زہری سے جماعت لیاقت بلوچ کی ملاقات

وزیر اعلی کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 27 جولائی 2017 23:16

نواب ثناء اللہ خان زہری سے جماعت لیاقت بلوچ کی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی قیادت میں مرکزی وصوبائی عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیراعلیٰ سے اُن کے برادرنسبتی سینیٹر آغاشہبازدرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان کی ترقی ،امن واستحکام اورباہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا،سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :