شریف خاندان میں پاناماکیس کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے ،شریف خاندان نے تین نسلوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ، اس کیس کے فیصلے کا تو سب کو ہی شدت سے انتظار تھا

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 23:16

شریف خاندان میں پاناماکیس کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے ،شریف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں پاناما کیس کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے ،شریف خاندان نے تین نسلوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ، اس کیس کے فیصلے کا تو سب کو ہی شدت سے انتظار تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز ہوں یا میاں نوازشریف کوئی بھی کیس کے حوالے سے پریشان نہیں ہے کیونکہ میاں صاحب نے خود ہی عدالت کو درخواست کی تھی کہ پانامہ لیکس کے اوپر تحقیقات کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے تین نسلوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا ہے اور سب کچھ سچ پر مبنی ہے ، پانامہ کیس کا فیصلہ آرہا ہے تو یہ اچھی بات ہے کیونکہ سب کو ہی اس کا شدت سے انتظار تھا ۔

متعلقہ عنوان :