کوئٹہ سے حج آپریشن 29جولائی سے شروع ہوگا،کوئی بھی پروازبراہ راست سعودی عرب نہیں جائے گی, ترجمان جمعیت علماء اسلام

جمعرات 27 جولائی 2017 23:14

کوئٹہ سے حج آپریشن 29جولائی سے شروع ہوگا،کوئی بھی پروازبراہ راست سعودی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان سیدجانان آغانے کہاہے کہ کوئٹہ سے حج آپریشن 29جولائی سے شروع ہوگامگررواں سال کوئٹہ سے کوئی بھی پروازبراہ راست سعودی عرب نہیں جائے گی جوپی آئی اے حکام اورحکومت کی نااہلی ہے اس اقدام سے کئی عازمین حج پریشانی کاشکارہیں انہوں نے کہاکہ تمام عازمین حج براستہ کراچی سعودی عرب روانہ ہوں گے جس کے باعث حجاج کرام کوکئی مشکلات درپیش ہوں گی پی آئی اے حکام نے اس کے لئے جوجوازبنایاہے کہ وہ غیرمعقول اورغیرسنجیدہ اقدام ہے کئی سالوں سے بلوچستان کے عازمین کوئٹہ سے براہ راست سعودی عرب جاتے ہیں لیکن رواں سال پی آئی اے نے عازمین حج کوکراچی جانے کی ہدایت کرکے انہیں پریشان کردیاحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عازمین حج کوتمام سہولیات فراہم کرے مگربدقسمتی سے یہاں حکومت کی نااہلی یہاں بھی ثابت ہوئی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام حکومت اورپی آئی اے حکام کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ عازمین حج کومشکلات اورمسائل پیداکرنے کے بجائے انہیں آسانیاں پیداکریںاورکراچی جانے کے بجائے کوئٹہ سے براہ راست سعودی عرب کے لئے پروازوں کے اجراء کے لئے اقدامات کریں ۔