پاناماکیس کافیصلہ ، تمام درخواست گزاروں سمیت فریقین کونوٹسزجاری

جمعرات 27 جولائی 2017 23:14

پاناماکیس کافیصلہ ، تمام درخواست گزاروں سمیت فریقین کونوٹسزجاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء)سپریم کورٹ کی جانب سے آج (جمعہ کو )پاناماکیس کافیصلہ سنانے کیلئے تمام درخواست گزاروں سمیت فریقین کونوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں ۔سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف،مریم صفدر،حسین نواز،حسن نواز،کیپٹن(ر)صفدر،اسحاق ڈار،عمران خان ،شیخ رشیداورسراج الحق سمیت تمام فریقین کونوٹسزجاری کردیئے گئے ۔

جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کاپانچ رکنی لارجربنچ پاناماکیس کافیصلہ آج(جمعہ)دن ساڑھے گیارہ بجے سنائے گا۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد 20اپریل کے عبوری حکم میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے اختلافی نوٹ لکھ چکے ہیں اور جبکہ جسٹس اعجاز افضل اور دیگر دو ججز نے مزید تحقیقات کا موقع دیتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا جس نے ساٹھ دن میں اپنا کام مکمل کرتے ہوئے دس جولائی کو وزیراعظم کی مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے وزیراعظم کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر فریقین کے وکلاء کے اعتراضات کو مسلسل پانچ روز سننے کے بع 21اپریل کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔

۔