شلبانڈئی ،بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ جانے کے باعث دو موٹر سائیکل جل کر راکھ

جمعرات 27 جولائی 2017 23:14

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) شلبانڈئی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے دو موٹر سائیکل ،ایک ٹریکٹر اور لکڑی کے شٹررنگ کو جلاکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا جبکہ ایک موٹر کار کو جزوی نقصان پہنچا،متاثرہ شخص نے 24 لاکھ 90ہزار نقصان کا تہمینہ لگا دیاہے ،تھانہ گاگرہ پولیس کے مطابق پرویز ولد عبدالرحمان نے پولیس کو بتایا کہ بدھ کی رات ڈھائی بجے کے قریب انکے گھر کے باہر برآمدے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے دوگھنٹوں کے اندر اندر برآمدے میں کھڑے ہوئے ایک ٹریکٹر دو موٹر سائیکل اور لکڑی کی شٹرنگ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ڈھائی گھنٹے کے بعد آگ پر مقامی افراد اور پولیس نے قابو پالیا ،تحصیل گاگرہ کے فائر بریگیڈ بھی دو گھنٹے بعد پہنچی ،متاثرہ شخص نے نقصان کا تخمینہ 24 لاکھ نوے ہزار روپے ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :