Live Updates

پاناما کیس کا فیصلہ، سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان، شیخ رشید اور دیگر کیلئے حکم نامہ جاری

جمعرات 27 جولائی 2017 22:50

پاناما کیس کا فیصلہ، سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان، شیخ رشید اور دیگر ..
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے فریقین کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ سنانے سے متعلق فریقین کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر سمیت اسحاق ڈار، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔

نوٹس میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ تمام درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ تمام رہنماوں کو اپنے ہمراہ دیگر رہنماوں یا کارکنوں کو سپریم کورٹ نہ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ نوٹس سپریم کورٹ کے حکم پر ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس، پارلیمانی ڈویژن اور سیکرٹری منسٹری آف پارلیمانی آفیئرز کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات