لاہور ، حادثات سے محفوظ سفر کے پیش نظر کمسن ڈرائیورز،بغیر ہیلمٹ اوربغیر سیٹ بیلٹ کے کیخلاف کارروائی کی جارہی ہی,چیف ٹریفک آفیسر اعجاز احمد

جمعرات 27 جولائی 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا کہ حادثات سے محفوظ سفر کے پیش نظر کمسن ڈرائیورز،بغیر ہیلمٹ اوربغیر سیٹ بیلٹ کے ساتھ ساتھ غیر نمونہ نمبر پلیٹس،بغیر نمبر پلیٹس ،اپلائیڈ فار گاڑیوں او رٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

گذشتہ روز کم عمری میں ڈرائیونگ پر سٹی ڈویژن میں222موٹر سائیکلوںکو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ119موٹر سائیکلیں شہری کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا38موٹر سائیکلوں کو مستقبل میں کم عم بچوں کو نہ دینے پر والدین کی یقینی دہانی پر چھوڑ دی گئیں۔غیر نمونہ نمبر پلٹس پر153،بغیر اور اپلائیڈ فار پر68گاڑیوںجبکہ ٹریفک بہاو میں رکاوٹ بننے والی501گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر1840موٹر سائیکلسٹ کیخلاف کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں شہر بھر میں تجاوزات اورٹریفک بہاو میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کررہی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ محفوظ سفر کیلئے شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ حادثات سے محفوط معاشرے کاقیام عمل میں لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :