لاہور ، سی سی پی او کیپٹن(ر) محمد امین وینس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنانے والے پولیس افسران واہلکاروں میں نقد انعام و تعریف اسناد تقسیم

جمعرات 27 جولائی 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے اپنی جان پر کھیل کر شادمان کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنانے والے پولیس افسران واہلکاروں میں نقد انعام و تعریف اسناد تقسیم کیں۔ سی سی پی او لاہور نے جن افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کی ان میں ایس پی ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن کاشف اسلم ، ڈی ایس پی سی آئی اے ملک دائود، ڈی ایس پی اچھرہ شیخ جاوید، ایس ایچ او شادمان عمران پاشا، ایس ایچ او گلبرگ بابر اشرف، انچارج انویسٹی گیشن شادمان محمد نواز، اے ایس آئی جمیل، اے ایس آئی ساجد، T/ASI رحمت اللہ، کانسٹیبل مبارک علی، کانسٹیبل سروراور کانسٹیبل رمضان شامل ہیں۔

سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس کے افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور عوام کی جان ومال کے لٹیروں کے خلاف اعلانِ جہاد کیئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے جتنی جلدی ریسپانڈ اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ پوری فورس میں اسی جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی جان ومال کے تحفظ کی لگن موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق25/26 جولائی کی درمیانی رات بوقت 01:10 بجیرات 15 پر کال موصول ہوئی کہ شہری قاسم کے گھر 4 کس نامعلوم ڈاکو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر رہے ہیں جس پرایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون کاشف اسلم نے آپریشنز و انویسٹی گیشنز ونگ کی مشترکہ ٹیم کو ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے بھیجا۔ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے شادمان کے علاقہ میں شہری قاسم کے گھر کا گھیرائو کیا اور جیسے ہی اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کے جوانوں نے پوزیشن لے کر جوابی فائرنگ کی توملزمان واحد عرف شینڈی، اشرف، انصر اور شرافتموقع پر ہلاک ہو گئے۔

ملزمان ماضی میں چوری، ڈکیتی، قتل، راہزنی اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے شہری قاسمکے گھر سے جو سامان لوٹا اُس میں زیورات85 تولے ، 30 ہزار روپے نقدی، قیمتی گھڑیاں و دیگر سامان شامل ہے۔پولیس نے ڈاکوئوں سے لوٹا ہوا سامان واپس اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :