لاہور، نامعلوم افراد نے 18سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا

جمعرات 27 جولائی 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) تھانہ مغلپورہ کے علاقے ملٹری بیرکس نزد عظیم گرائونڈ سے نامعلوم افراد نے 18سالہ مسماة مہرین اانور کو اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہرین اپنے گھر والوں کے ساتھ چچا کے گھر گئی ہوئی تھی رات لائٹ بند ہونے کی وجہ سے گھر کے دروازہ کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد اسے اغوا کر لے گئے ۔ تھانہ مغلپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔