لاہور ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو مدد فراہم کرنے والی تمام ہیلپ لائنز کو ایک چھت تلے منتقل کر دیا

1122، فائر بریگیڈ 16، ٹریفک کنٹرول 1915 اور خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف ہیلپ لائن نمبر 15 پر کال کی جاسکے گی۔

جمعرات 27 جولائی 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو مدد فراہم کرنے والی تمام ہیلپ لائنز کو ایک چھت تلے منتقل کر دیا، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ 16، ٹریفک کنٹرول 1915 اور خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 15 پر کال کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی عمارت میں گرینڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، کنٹرول روم میں پولیس، ریسکیو1122، فائر بریگیڈ اور ٹریفک وارڈنز کے خصوصی کائونٹرز بنائے گئے ہیں۔

سیف سٹی حکام کے مطابق ٹریفک پولیس کا ریڈیو ایف ایم 88.6 بھی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن وقتی طور پر کام کرے گی جبکہ عوامی آگاہی کے بعد اسے مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا اور شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تمام ہیلپ لائنز کو 15میں ضم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :