لاہور ، رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 35سالہ شخص قتل

جمعرات 27 جولائی 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) چوہنگ کے علاقے میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 35سالہ شخص قتل ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے لاش کو پورسٹمارٹم لے لیے بھجوا دیا مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم کا چچا پولیس میں ہے جس نے معاونت کی۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میں سالی کے رشتے سے انکار پر ہمسائے نے فائرنگ کر کے لڑکی کے بہنوئی35سالہ اکبر کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم قاصد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ورثا کے مطابق ملزم کا گھر مقتول کے گھر کیساتھ ہے اور اسے رشتہ نہ ملنے کا رنج تھا۔اہل علاقہ کے مطابق اکبر نے دکان کھولی ہی تھی کہ ملزم نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم تور گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مقتول اکبر کے اہل خانہ نے قاتل کے چچا کو بھی قصور وار ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چچا نے قتل کرنے میں ملزم کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :