لاہور ، پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن ، 43مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 27 جولائی 2017 22:58

لاہور ، پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن ، 43مشکوک افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن ، 43مشکوک افراد گرفتار، جبکہ لاہور میں داخل ہونے والے 10دہشت گردوں میں سے ایک بھی نہ پکڑا جا سکا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں اور پولیس نے شادباغ ، گلشن اقبال ، گرین ٹاون ، اور افغان بستیوں سمیت حساس مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں اور سراوں میں رہائش پذیر 43افراد کو بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر حراست میں لے لیا دوسری جانب لاہور میں داخل ہونے والے 10دہشت گردوں میں سے ایک بھی دہشت گرد گرفتار نہ ہو سکا بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے کے مطابق لاہور میں 10دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ہے جو کوئی بڑے واردات کر سکتے ہیں ، سی ٹی ڈی اور پولیس ان دہشت گردوں کی تلاش میں مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتار نہ ہو سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :