پانامہ کیس فیصلے سے قبل ممکنہ صورتحال پرغورکیلئے وزیراعظم نے رفقاء اورمعاونین سے سرجوڑلئے

تحریک انصاف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ،سیاسی جماعتوں کے راہنماسپریم کورٹ جائیں گے ن لیگ کی جانب سے صرف مریم اورنگزیب جائیں گے ،اسلام آبادمیں ریڈالرٹ ہوگا

جمعرات 27 جولائی 2017 22:58

پانامہ کیس  فیصلے سے قبل ممکنہ صورتحال پرغورکیلئے وزیراعظم نے رفقاء ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل ممکنہ صورتحال پرغورکیلئے وزیراعظم نے رفقاء اورمعاونین سے سرجوڑلئے ،تحریک انصاف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ،سیاسی جماعتوں کے راہنماسپریم کورٹ جائیں گے ،ن لیگ کی جانب سے صرف مریم اورنگزیب جائیں گے ۔اسلام آبادمیں ریڈالرٹ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاناماکیس کے فیصلے کی خبرآتے ہی وزیراعظم محمدنوازشریف نے رفقاء اورمعاونین کووزیراعظم ہاؤس بلالیا،جہاں پربندکمرے میں فیصلے کے بعدممکنہ صورتحال پرغورکیاگیا۔

بندکمرے میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلا س سے اٹارنی جنرل بھی قانونی مشیروں کے لئے شریک رہے ۔دوسری جانب عدالت کافیصلہ سننے کیلئے سیاسی رہنماؤں نے بھی سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشیدکاکہناہے کہ جمعہ کوتاریخی دن ہے ،فیصلے سننے سپریم کورٹ جاؤں گا۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف نے تمام سیاسی سرگرمیاںمعطل کردی ہیں ۔

اورقیادت کواسلام آبادطلب کرلیاگیاہے ۔عمران خان کے ہمراہ مرکزی قیادت بھی فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائے گی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانیئربخاری،لطیف کھوسہ ،قمرزمان کائرہ اورندیم افضل چن ،جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق ،مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین بھی سپریم کورٹ جائیںگے ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم اورنگزیب کانام سامنے آیاہے ۔دوسری جانب جمعہ کے دن اسلام آبادمیں ریڈالرٹ ہوگااورپولیس کے ساتھ ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔