کراچی ،بلدیہ عابد آبادمیں سرچ آپریشن ، 65 سے زائد افراد گرفتار

جمعرات 27 جولائی 2017 22:52

کراچی ،بلدیہ عابد آبادمیں سرچ آپریشن ، 65 سے زائد افراد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) بلدیہ اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود عابد آباد میں پولیس کی بھاری نفری نے رینجرز کے ہمراہ کامبنگ آپریشن کیا آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا آپریشن مکمل ہونے پر 51 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق آپریشن کے دوران 6 ٹی ٹی پستول ایک نائن ایم ایم اور ایک ریپیٹر قبضے میں لی گئی ہے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں ملنے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے جس کی دوبارہ تصدیق کی جارہی ہے ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران معین نامی ملزم ہلاک جبکہ سہیل نامی ملزم گرفتار ہوا پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں لوٹ مار کررہے تھے رات گئے گلبہار خاموش کالونی،فردوس کالونی میں بھی پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :