کراچی ،پولیس مقابلہ دھماکہ خیز مواد قتل اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو قید اورجرمانے کی سزائیں

جمعرات 27 جولائی 2017 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ قتل اقدام قتل دھماکہ خیز مواد میں ملوث ملزمان سجاد، طاہر, عزیز، اور سلمان عرف سلو، کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے ہر مجرم سجاد ،کو اکیس سال جبکہ طاہر, عزیز اور سلمان عرف سلو کو انیس سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا واضح رہے تمام ملزمان کو سرجانی ٹائون پولیس نے پولیس مقابلہ کے دوران گرفتار کیا تھا ملزمان پر دھماکہ خیز مواد قتل اقدام قتل پولیس مقابلہ اے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے ملزمان کو 2016 میں سرجانی ٹائون سے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :