انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

جمعرات 27 جولائی 2017 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء)انسدا دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کوہوئی، ملزمان اکبر، اشتیقاق ، زولفقار، عرف زلفی اور اطہر عرف ہیرو کو سی ٹی ڈی نے دوہزار سولہ م میں گرفتار کیا تھاور ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ ،غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزما نے صحت جرم سے انکارکردیا، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے گواہان کو آیندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔