اللہ خیر کرے گا ،جو بھی صورتحال ہوگی اس کا سامنا کریں گے ،میں صرف یہ جانتا ہوں کہ فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے، معزز بینچ کے بننے پر بھی ہمارے وکلا کو حیرت ہوئی ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 22:52

اللہ خیر کرے گا ،جو بھی صورتحال ہوگی اس کا سامنا کریں گے ،میں صرف یہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اللہ خیر کرے گا ،جو بھی صورتحال ہوگی اس کا سامنا کریں گے ،میں صرف یہ جانتا ہوں کہ فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے، معزز بینچ کے بننے پر بھی ہمارے وکلا کو حیرت ہوئی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل درآمد ہوگا، معزز بینچ کے بننے پر بھی ہمارے وکلا کو حیرت ہوئی کیونکہ قانونی مشیر کے مطابق 2 فاضل جج صاحبان پہلے ہی رائے کا اظہار کرچکے ،عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا ہم کیوں کچھ ایسا سوچیں جس سے دوسری صورتحال پیدا ہو۔