Live Updates

پانامہ فیصلے کی رات، کپتان کی بڑی اننگز ،سندھ سے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا ایک گروہ تحریک انصاف میں شامل

تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار

جمعرات 27 جولائی 2017 22:39

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پانامہ فیصلے کی رات، کپتان کی بڑی اننگز ،سندھ سے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا ایک گروہ تحریک انصاف میں شامل ہو گیا، وفد کی صورت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شامل ہونے والے رہنما ؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر تحریک انصاف مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ،ڈاکٹر عارف علوی، لیاقت جتوئی اور دیگر بھی موجود تھے، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالحق میاں مٹھو اور انکے صاحبزادے میاں رفیق ،سابق اراکین صوبائی اسمبلی ممتاز علی میرانی اور نزہت پٹھان ،لیاری سے فاروق اعوان اور ٹنڈو محمد خان سے رئیس علی نواز خان اور سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی شامل تھیں،تمام رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اورتحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی فیصلہ سنایا جانا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات