نااہلی، فوجداری مقدمہ یا کیس کی مزید سماعت

پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، 5 رکنی خصوصی بینچ کے پاس فیصلے کیلئے 3 آپشن ہوں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 22:04

نااہلی، فوجداری مقدمہ یا کیس کی مزید سماعت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) پاناما کیس کی سماعت کے دوران 5 رکنی خصوصی بینچ کے پاس فیصلے کیلئے 3 آپشن ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا حتمی فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ فیصلہ 3 کی بجائے 5 رکنی خصوصی بینچ سنائے گا۔ اس بینچ میں شامل 2 ججز وزیراعظم کو پہلے ہی عبوری فیصلے میں نااہل قرار دے چکے ہیں۔ اب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کے سامنے 3 آپشنز ہوں گے۔

(جاری ہے)

5 رکنی خصوصی بینچ کے سامنے موجود آپشنز یہ ہوں گی کہ وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا جائے، ان کیخلاف فوجداری مقدمہ قائم کر دیا جائے یا پھر اس کیس کا کوئی فیصلہ نہ سناتے ہوئے مزید سماعت کا فیصلہ کیا جائے۔ قانونی ماہرین کے مطابق 5 رکنی خصوصی بینچ کے پاس ان 3 آپشنز کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ قانونی ماہرین کی رائے میں خصوصی بینچ اب اس کیس کو مزید نہیں چلائے گا۔ بینچ کی جانب سے ممکنہ طور پر پہلی 2 آپشنز میں سے ہی کوئی آپشن منتخب کیا جائے گا۔