جھڈو :گٹکا سپلائی کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر گٹکا تیار کرنے میں مصروف 9 مزدوروں سمیت دیگر تین نا معلوم مزدوروں کو گرفتار کر لیا

فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے موقع سے 5ہزار گٹکے کی تیار پڑیاں بھی بر آمد کرلیں

جمعرات 27 جولائی 2017 22:23

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پولیس نے اے ایس پی میرپورخاص ڈی ایس پی جھڈو ایوب درس کی قیادت میں پورے علاقے میں گٹکا سپلائی کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر گٹکا تیار کرنے میں مصروف 9 مزدوروں جن میں شان خضر،عبدالکریم ،ریحان علی، غلام گلاب سمیت دیگر تین نا معلوم مزدوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ گٹکا بنانے والی فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے موقع سے 5ہزار گٹکے کی تیار پڑیاں بھی بر آمد کرلی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف دفعہ 269/270 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او جھڈو غلام مصطفی لغاری نے صحافییوں کو بتایا کہ گٹکا بنانے والی فیکٹری کے مفرور مالک کو بھی مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا-اور منشیات فروش کے خلاف کاروائی گیا کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :