کراچی:عوام کو سستی و معیاری اور حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق اشیائے خورد ونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد زبیر
اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام اور انھیں عوام تک پہنچانے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ،جدید تقاضوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی جانچ پڑتال سے عوام کو معیاری اشیاء فراہم کی جا سکتی ہیں،گورنر سندھ کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعرات 27 جولائی 2017 22:23
(جاری ہے)
ملاقات میں صارفین کے مسائل ، اشیاء خوردو نوش کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں ، معیاری اور سستی اشیاء کی تسلسل سے فراہمی اور قیمتوں میں استحکام سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اشیاء خوردونوش کی حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں حکومت کے زیر اہتمام قائم ادارے اشیاء کی جانچ پڑتال اور نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ،معیاری اور حفظان صحت کے مطابق اشیاء عوام کے دسترس میں لانے کے لئے قیمتوں کے استحکام پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء چونکہ تخمینی لاگت سے کافی مہنگی ہو جاتی ہیں لیکن عوام کی دسترس میں ان اشیاء کو لانے کے لئے حکومت سبسڈی بھی فراہم کررہی ہے تاکہ عوام روز مرہ کی اشیاء کو با آسانی خرید سکیں،قوت خرید اور قوت فروخت میں استحکام معاشرہ کے لئے ضروری اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے نظام کو برقرار اور عوام کو مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لئے سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا گیا لیکن سبزیوں کو حفظان صحت کے مطابق یقینی بنا کر عوام تک پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیںاسی طرح اناج منڈی کو بھی شہر سے باہر منتقل کرنے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، حکومت کی کوشش ہے کہ اشیائے خوردو نوش ایک ہی جگہ پر عوام کو باآسانی حاصل ہو سکیں جبکہ اس طرح اشیائے خوردو نوش کی جانچ پڑتال کے کاموں میں آسانی پیدا ہونے سے عوام کو بھی معیاری اشیاء حاصل ہو سکیں گی ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر فروخت ہونے والی سبزی ، فروٹ ، اناج اور دیگر اشیاء کی نگرانی کے کاموں پر بھی حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے ، منڈی سے لیکر بازاروں اور علاقائی سطح پر قائم ٹھیلوں تک نگرانی کا موئثر نظام قائم ہے جس سے غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں صارفین ایسوسی ایشن کی جانب سے عوامی مفاد میں بہتر تجاویز کو بھی مدنظر رکھا جائے گا ۔ وفد کے اراکین میں پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی ، جاوید چھتاری ایڈوکیٹ اور دیگر شامل تھے ۔ #مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.