ملک موجودہ صورتحال میںمعاشی واقتصادی طور پر مشکلات میں گہرا ہوا ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

ٹیکس چور ،ملکی دولت لوٹنے اور غیر قانونی آف شور کمپنی بنانے والے آئین کی شق62,63 سے بچ نہیں سکیں گے ،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 27 جولائی 2017 22:20

ملک موجودہ صورتحال میںمعاشی واقتصادی طور پر مشکلات میں گہرا ہوا ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹیکس چور ،ملکی دولت لوٹنے اور غیر قانونی آف شور کمپنی بنانے والے 62,63 سے بچ نہیں سکیں گے ،پانامہ کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکوز ہیں ،ملک موجودہ صورتحال میںمعاشی واقتصادی طور پر مشکلات میں گہرا ہوا ہے ،دہشتگردی کو بیرونی طاقتیں آکسیجن فراہم کررہی ہے ،وزیر اعظم مسائل کی بجائے پانامہ کیس میں مفلوج ہیں ،میاں نواز شریف اخلاقی طور پر استعفی پیش کردیتے معاشی واقتصادی صورتحال پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ،ملک کو اندرونی وبیرونی دشمنوں کا سامنا ہے ،دہشتگرد قوتوں کو ردالفساد آپریشن سے پوری طاقت سے کچلنا ہوگا ،سپریم کو رٹ سے اپیل ہے کہ پانامہ کیس کا فوری فیصلہ کیا جائے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنے والوں کو آئین کی رسیوں سے باندھنا ہوگا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے سب کو قبول کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں ملکی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی قوتوں کردار ادا کرنا ہوگا ،ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،انہوں نے کہا کہ آئین کی شق62,36کی روح سے بڑے سیاستدان نااہل ہونگے ،موجودہ کشمکش صورتحال میں سرمایہ دار سرمایہ کاری نہیں کررہے ،اسٹاک ایکسچینج کا دن بدن دیوالیہ نکل رہا ہے ،بلیک منی کو وائٹ کرنے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لانا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا خواب دیکھنے والے ناکام ہونگے ،پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اولیاء اللہ کے ماننے والے ملک کی سلامتی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :