Live Updates

سندھ میں لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت سندھ حکومت نے لوگوں کی قیمت لگانا شروع کردی ہے ، حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف سندھ میں مضبوط ہوتی جارہی ہے روزلوگ عمران خان کی تحریک کا حصہ بن رہے ہیں ، پیپلزپارٹی نے سواء کرپشن کے کچھ نہیں کیا

جمعرات 27 جولائی 2017 22:20

سندھ میں لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت سندھ حکومت نے لوگوں کی قیمت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں تحریک انصاف سندھ کی مقبول جماعت بن کرسامنے آرہی ہے جس سے سندھ کی حکمران جماعت بوکھلاٹ کا شکار ہوچکی ہے سندھ کے لوگوں میں شعور کی کمی نہیں تیزی سے گلی گائوں شہر میں لوگ پیپلزپارٹی کے عذاب سے جان چھڑا کر عمران خان کی تحریک میں شامل ہورہے ہیں سندھ حکومت موجودہ صورتحال دیکھ کر لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے جس کا ٹاسک بھی کچھ لوگوں کو دے دیا گیا ہے مگر اب خریدنے بیچنے والا وقت چلا گیا اس وقت ان ڈاکوں کا مقابلہ عمران خان سے ہے عادل ہائوس میں پی ٹی آئی رہنماء میر افتخار خان لنڈ اور حلیم عادل شیخ کی ملاقات کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت آج تک سندھ میں کوئی ایسا ادارہ نہیں بناسکی کے جس کی مثال دی جائے تحریک انصاف کے خوف سے پیپلزپارٹی نے لوگوں سے رابطے شروع کیے ہیں مگر سندھ کے لوگ اب پیپلزپارٹی کے ان جھوٹے وعدوں اور نعروں کو پہچان چکی ہے سندھ کی عوام کو ایک نئی متبادل قیادت دیں گے پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا اور ایک صدی سے بادشاہت کرنے والی پیپلزپارٹی کی اس سیاست کو ہمیشہ کے لیے لپیٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان نکلیں اور عمران خان کا پیغام ہر شہر گلی گائوں میں پہچائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات