ہم نے شہر کے آئندہ سیاسی حالات کی مکمل تیار ی کررکھی ہے ، سیاسی حالات ،امن و امان کی صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، سینیٹر شاہی سید

مئی کے تاریخی جلسہ عام اور ریلی کے انعقاد کے ذریعے اپنے مخالفین کو پیغام دیدیا ہے جلد بھر پور انداز سے شہر بھر میں سرگرمیاں کریں گے

جمعرات 27 جولائی 2017 22:20

ہم نے شہر کے آئندہ سیاسی حالات کی مکمل تیار ی کررکھی ہے ، سیاسی حالات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہم نے شہر کے آئندہ سیاسی حالات کی مکمل تیار ی کررکھی ہے شہر سیاسی حالات اور امن و امان کی صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں21 مئی کے تاریخی جلسہ عام اور ریلی کے انعقاد کے ذریعے اپنے مخالفین کو پیغام دیدیا ہے جلد بھر پور انداز سے شہر بھر میں سرگرمیاں کریں گے کراچی کے امن و امان کے حوالے سے گزرے چند روز کے انکشافات ادھورا سچ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شہر میں گرنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے سیکیورٹی اداروں سے کوئی ذمہ دار پوشیدہ نہیں رہ سکتا،شہر میں قیام امن کے حوالے سے اے این پی سے زیادہ ٹھوس موقف کسی سیاسی جماعت کا نہیں ہے گزشتہ کئی برسوں سے شہر میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں انتہائی لائق تحسین ہے کراچی آپریشن کی رفتار میں کمی کا فائدہ دہشت گردوں نے اٹھایا اور پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنان کو نشانی بنانا شروع کردیا ہے ،پولیس سربراہ اور صوبائی حکومت کے تنائو کے حوالے سے خبریں انتہائی تشویشناک ہیںاس قسم کی خبریں کسی طور شہر کے مفاد میں نہیں ہے اس منفی تاثر کو جتنی جلدی ختم کیا جائے اتنا بہتر ہے ،دریں اثنا پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنماء شیر آفریدی کی قیادت میں پی ایس 114 سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے و فد نے مردان ہائوس میںسینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی ، سینیٹر شاہی سید نے پارٹی کے حما یت یافتہ امیدوار کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کرنے پارٹی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن پارٹی شہر میں مضبوط ہورہی ہے ،اے این پی مضبوط تنظیمی اسٹرکچر رکھنے والی جماعت ہے ا س ضمنی انتخاب سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہماری حمایت انتخابات میں کامیابی کی ٹھوس ضمانت ہے، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :