ڈی جی نیب الطاف باوانی سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں پیش

کیا آپ نے ٹی وی چینل پر اسمبلی ممبران کیلئے کہا کہ ان کی نیتوں پر شق ہے اورآپ نے نازیبا لفظ استعمال کیے، ممبران کمیٹی کا سوال میرے کہنے کا یہ مطلب نہ تھا،میں نے جو ٹی وی پر کہا اس کا مفہوم ایسا نہیں تھا،پر میں اس بات کی معافی مانگتا ہوں، ڈی جی نیب سندھ

جمعرات 27 جولائی 2017 22:20

ڈی جی نیب الطاف باوانی سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں پیش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) ڈی جی نیب الطاف باوانی سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں پیش، اسمبلی میمبرز اویس قادر شاہ اور غلام قادر چانڈیو نے تحریک استحقاق ایوان میں پیش کیا، تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب نے ایوان کے تقدس کو پامال کیا تھا۔ متن میں کہا گیا کہ ڈی جی نیب سندھ نے ایوان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

کمیٹی کے میمبران نے ڈی جی نیب سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ٹی وی چینل پر اسمبلی ممبران کے لیے کہا کہ ان کی نیتوں پر شق ہے اور آپ نے نازیبا لفظ استعمال کیے، جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ میرے کہنے کا یہ مطلب نہ تھا،میں نے جو ٹی وی پر کہا اس کا مفہوم ایسا نہیں تھا،پر میں اس بات کی معافی مانگتا ہوں، ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی نے کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ میں نے کرپشن کے حوالے سے بات کی میرا مقصد اسیمبلی اور ایوان یا میمبران کی توہین ہر گز نہ تھا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے میمبر وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے ڈی جی نیب کو کہا کہ اسکا مطلب ہے آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ نے یہ الفاظ کھے، تبھی آپ معافی نامہ دے رھے ہیں۔ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ میں پوری تجویز دیتا ہوں کہ معافی نامے کی اسٹیٹمنٹ کے بعد یا تو ڈی جی نیب کو معاف کیا جائے یا سزا تجویز کی جائے۔ ڈی نی نیب نے کہا کہ میں نے جو اسٹیمنٹ دی ہے اس پر قائم ہوں۔

چیرمین کمیٹی نثاراحمد کھڑو نے کہا کہ آپ نے اسپیکر اور نیب رپیل بل پر بھی میڈیا میں تنقید کی، کمیٹی نے ڈی جی نیب سے سوال کیا کہ کیا آپ کا کوئی پی آر آ یا ترجمان نھیں ہے جو آپ کو کی ٹی این اور دنیا ٹی وی پر خود جاکے پروگرام کرنا پپڑا ڈی جی نیب نے کہا کہ میں نے اسپیکر کیلئے نازیبا الفاظ نھیں کھے،اسیمبلی کے لئے عزت ہے، قانون کااحترام ہے گریڈ اکیس کا آفیسر ہوں۔

وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب کو میڈیا پر ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے تھے، نیب قانون بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کہ لیے بنایا گیا تھا پر اسے سیاسی طور پر ن لیگ نے استعمال کیا، گورنر سندھ نے اگر دوبارہ بل پر دستخط نہیں کیے تو پہر وہ دس دن بعد خود قانون بن جائیگا، اجلاس میں میمبران نے مشترکہ فیصلہ کیا کے دوسرہ اجلاس جلد بلایا جائے گا، جس میں ڈی جی نیب اپنا موقف لکھ کر دیں۔ اجلاس میں وزیر قانون ضیا الحسن لنجار، ایم پی اے مجدد اسران، غلام قادر چانڈیو، اویس قادرشاہ، خورشید جونیجو، اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :