Live Updates

عربوں کے نوکر حکمران عمران خان کی نا اہلی خواب میں دیکھ رہے ہیں‘محمود الرشید

سپریم کورٹ میں جھوٹا بیان حلفی پنڈی کے طبلہ نواز کو اپنے قائد سے پہلے اڈیالہ لے جائیگا، خواجگان کا بھی نمبر لگ چکاہے‘گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 22:17

عربوں کے نوکر حکمران عمران خان کی نا اہلی خواب میں دیکھ رہے ہیں‘محمود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ میاں صاحب پانا مہ کیس میں مدعی عمران خان ہے، کوئی این آر او نہیں آ رہا، بلیک میلنگ نہیں چلے گی، ٹھکانہ اڈیالہ، آپ کو کہیں سے این او سی نہیں ملنے والا، خواجگان اور پنڈی کے طبلہ نواز بھی تیاری کر لیں، قوم مداری، درباری اور رسہ گیر حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے کی چوری چھپانے کیلئے سیاسی محاذ آرائی ترک کی، مشرف دور میں این آر او بھی ہوا لیکن آج حکمران ملزم ہیں اور پانامہ کیس میں مدعی عمران خان ہے جو بلیک میل ہونے والا ہے نہ ہی مصلحت پسند، سپریم کورٹ میں جاری مقدمات میں سرخرو ہونگے، نا اہلی نواز شریف کی ہو گی کیونکہ کوئی این آر او نہیں آ رہا، میاں صاحب آپ کا ٹھکانہ اڈیالہ ہے، آپ کو کہیں سے این او سی نہیں ملنے والا۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ عربوں کے نوکر حکمران عمران خان کی نا اہلی صرف خواب میں دیکھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جھوٹا بیان حلفی پنڈی کے طبلہ نواز کو اپنے قائد سے پہلے اڈیالہ لے جائیگا، خواجگان کا بھی نمبر لگ گیا ہے، قوم مداری، درباری اور رسہ گیر حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں، اب کوئی لٹیرا حکمران نہیں بچے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :