پاناما کیس کے فیصلے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی ہنگامی اجلاس

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 21:39

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) پاناما کیس کے فیصلے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کل سپریم کورٹ کے 5 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیصلے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہاوس میں بند کمرے میں ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاناما کیس فیصلے کے متعلق قانونی پہلووں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اگر فیصلہ وزیراعظم کیخلاف آیا تو پھر کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔