چینی فوج مختلف ممالک میں خطرناک اور انسانیت دوست امدادی کارروائیوں میں سر فہرست

عدن ،خلیج اور صومالیہ کے پانیوں میں پی ایل اے بحریہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

جمعرات 27 جولائی 2017 22:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) چین کی افواج کو دنیا کی سب سے بڑی فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہے، چین کی فوج عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکی ہے، 2002سے اب تک لبنان ،پاکستان، جبوٹی ،گنی، لائبیریا، اور شام جیسے ممالک میں بہت سے خطرناک انسانیت دوست امدادی کارروائیوں میں حصہ لے چکی ہے، عدن خلیج اور صومالیہ کے پانیوں میں پی ایل اے کی بحریہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، گذشتہ 9سالوں میںتجارتی سمندری علاقوں کو قزاقوںسے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،عالمی سطح پر چین کی فوج نے اپنے فرائض کو ادا کرنے میں اپنا کردار بھر پور طریقہ سے نبھایا ہے، چین اب اپنی عالمی امن فوج کو 8ہزار فوجیوں پر مشتمل کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کی فوج کو دنیا میں سب سے بڑی فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی فوج عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکی ہے۔2002سے اب تک لبنان ،پاکستان، جبوٹی ،گنی، لائبیریا، اور شام جیسے ممالک میں بہت سے خطرناک انسانیت دشمن امدادی کارروائیوں میں حصہ لے چکی ہے۔ عدن خلیج اور صومالیہ کے پانیوں میں پی ایل اے کی بحریہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

گذشتہ 9سالوں میںتجارتی سمندری علاقوں کو قزاقوںسے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عالمی سطح پر چین کی فوج نے اپنے فرائض کو ادا کرنے میں اپنا کردار بھر پور طریقہ سے نبھایا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی فوج نے اپنے فرائض کو جانچتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی خدمات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ ستمبر 2015 میں نیویارک شہر میں امن بارے اقوام متحدہ کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے وعدہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن دستے کی مضبوطی کے لئے چین اپنی فوج کے امن دستے کی تعداد بڑھا کر 8ہزار کر دے گا۔

یکم اگست کو پی ایل کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر چینی میڈیا نے فوکل ڈپلومیسی میں پی ایل اے کی کوششوں اور سالوں میں بین الاقوامی فرائض میں حصہ لینے کے لئے تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :