وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقامہ سے متعلق جھوٹ بولا، وہ سیالکوٹ کے مافیا ہیں، خواجہ آصف اور اقبال احسن کیخلاف کارروائی کرینگے اور وکلا سے مشاور ت مکمل کر لی ہے،عثمان ڈار

ہم نے انتظار کیا اور پورا موقع دیا کی نواز شریف استعفیٰ دے دیں،سی پیک کوکوئی خطرہ نہیںہے ،یہ پورے پاکستان کامنصوبہ ہے، حکومت تاثردیتی ہے کہ یہ گئے توسی پیک خطرے میں پڑجائے گا ،فواد چوہدری پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ میاں صاحب سپریم کورٹ میں اور پھر جے آئی ٹی میں اتنے مواقع ملنے کا باوجود اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے اس لیئے آپ استعفیٰ دیں ،فیصل جاوید

جمعرات 27 جولائی 2017 22:14

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقامہ سے متعلق جھوٹ بولا، وہ سیالکوٹ کے مافیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقامہ سے متعلق جھوٹ بولا۔خواجہ آصف سیالکوٹ کے مافیا ہیں، ن لیگ اقامہ پارٹی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاویدبھی پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں کہ ان کی اہلیہ ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کہاں سے لگارہی ہیں اگر خواجہ آصف سے منی ٹریل طلب کی گئی تو یہ بھی عربی خط لے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کی تمام گلیوں محلوں اور اداروں کے نام اپنے والد خواجہ صفدر کے نام پر رکھ دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ مشرف دور میں بننے والے سیالکوٹ میڈیکل کالج کا نام بھی تبدیل کر کے صفدر میڈیکل کالج رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کا بس چلے تو پنجاب اسمبلی کا نام بھی صفدر اسمبلی رکھ دیں۔ خواجہ آصف اور اقبال احسن کیخلاف کارروائی کرینگے اور وکلا سے مشاور ت مکمل کر لی ہے۔فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کوکوئی خطرہ نہیںہے۔

یہ پورے پاکستان کامنصوبہ ہے، حکومت تاثردیتی ہے کہ یہ گئے توسی پیک خطرے میں پڑجائے گا۔ سی پیک کاآئیڈیامشرف دورمیں آیا،پیپلزپارٹی کے دورمیں کام ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے غیر ملکیوں میںکمپنیوں کے ملازم ہیں وہاں سے تنخواہ لیتے ہیں۔ہے اور نہ صرف ملازم ہیں بلکہ ان کے پاس ان ملکوں کی رہائشیں بھی ہیں ۔کسی بھی ملک کے لیئے یہ بات بہت تشویش کا باعث ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دبئی میں ایک کمپنی کے چیئرمین ہیں۔

لگتا ہے ساری کابینہ تین تین نوکریاں کررہی ہے پوری کابینہ اقامہ پر بیٹھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی کسی کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں نہیں ہے۔ حنیف عباسی نے جہانگیر ترین کے خلاف جھوٹا ایفی ڈیفٹ جمع کرایا۔ عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کل سے نواز شریف کے استعفی کے لیئے علامتی احتجاج کا اعلان کر رہی ہے۔

ہم نے انتظار کیا اور پورا موقع دیا کی نواز شریف استعفی دے دیں۔ان پر الزامات ہین اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد خصوصا ان کا وزارت عظمی کے عہدے پر ایک دن رہنا بھی قبول نہیں۔ اور اس علامتی احتجاج کو اگر ضرورت پڑی تو باقائدہ احتجاج کی شکل بعد میں دے دی جائے گی۔ ہم فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔یہ چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام ہے کہ کارکن تیار رہیں اور ان کی کال کا انتظار کریں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاناما فیصلے کا شدت سے ا نتظار ہے۔پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ میاں صاحب سپریم کورٹ میں اور پھر جے آئی ٹی میں اتنے مواقع ملنے کا باوجود اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے اس لیئے آپ استعفیٰ دیں۔کارکن دھرنا ٹرینڈ ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ حلال کمائی کی اور ایک ایک پائی پاکستان لے کر آئے۔ ان کا مقابلہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے کیا ہی نہیں جا سکتا۔انہوں نے ایک ایک چیزسپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔