Live Updates

جب الیکشن میں 10مہینے باقی رہ گئے ، اس وقت کوئی نیا وزیراعظم لانا ملک کیلئے کسی طور پر بھی فائدے مند نہیں ، وزیراعظم نوازشریف منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں ، پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ، عمران خان ساری عمر لگے رہیں پھر بھی الیکشن کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو شکست نہیں دے سکتے ، اس وقت ملک شدید قسم کے چیلنجز میں گھرا ہے اس لئے ملک میں سیاسی عدم استحکام نہیں آنا چاہئے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 22:14

جب الیکشن میں 10مہینے باقی رہ گئے ، اس وقت کوئی نیا وزیراعظم لانا ملک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت جب الیکشن میں 10مہینے باقی رہ گئے ہیں کوئی نیا وزیراعظم لانا ملک کیلئے کسی طور پر بھی فائدے مند نہیں ہے ، وزیراعظم نوازشریف منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ، عمران خان ساری عمر لگے رہیں پھر بھی الیکشن کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو شکست نہیں دے سکتے ، اس وقت ملک شدید قسم کے چیلنجز میں گھرا ہے اس لئے ملک میں سیاسی عدم استحکام نہیں آنا چاہئے۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو شدید قسم کے چیلنجز درپیش ہیں ، اس وقت مڈل ایسٹ ، افغانستان ، انڈیا اور اسرائیل کے ذریعے وزیراعظموں کی ملاقاتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے علاوہ انڈیا اور امریکن لابی مل کر جو گھنائونے منصوبے پاکستان کے خلاف بنا رہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں ایسے موقع پر ہاکستان میں سیاسی عدم استحکام لانا آ بیل مجھے مار والی پالیسی کے مترادف ہوگی ۔

(جاری ہے)

یہ تاریخ دیکھے گی کہ ہم اس مرحلے پر اس موقع سے کیسے گزرے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ بتائے گی اس موقع پر جو کچھ ہورہا ہے یہ سہی تھا یا غلط ، پیپلزپارٹی کے دور میں پاور صدر کے پاس تھی مگر ہمارے ساتھ معاملہ الٹ ہے اب وزیراعظم نوازشریف کے پیچھے پوری پاکستانی قوم کا ووٹ ہے ، بدقسمتی سے ہم لوگ دائروں کا سفر توڑنے میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انتخابات آنے میں بہت کم وقت باقی رہ گی اہے تو نیا وزیراعظم لانا ملک کیلئے کسی طور بھی فائدے مند نہیں ہے ،وزیراعظم نوازشریف منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ، عمران خان ساری عمر لگے رہیں پھر بھی الیکشن کے ذریعے مسلم لیگ کو شکست نہیں دے سکتے۔(ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات