وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقامہ سے متعلق جھوٹ بولا،وہ سیالکوٹ کے مافیا ہیں، عثمان ڈار

سی پیک کوکوئی خطرہ نہیںہے،یہ پورے پاکستان کامنصوبہ ہے، حکومت تاثردیتی ہے یہ گئے توسی پیک خطرے میں پڑجائے گا،فواد چوہدری عمران خان نے ہمیشہ حلال کمائی کی اور ایک ایک پائی پاکستان لے کر آئے،فیصل جاوید خان

جمعرات 27 جولائی 2017 22:11

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقامہ سے متعلق جھوٹ بولا،وہ سیالکوٹ کے مافیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقامہ سے متعلق جھوٹ بولا۔خواجہ آصف سیالکوٹ کے مافیا ہیں، (ن )لیگ اقامہ پارٹی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاویدبھی پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں کہ ان کی اہلیہ ہاؤسنگ سکیم میں کروڑوں روپے کہاں سے لگارہی ہیں اگر خواجہ آصف سے منی ٹریل طلب کی گئی تو یہ بھی عربی خط لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور اقبال احسن کیخلاف کارروائی کرینگے ،وکلا سے مشاور ت مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کوکوئی خطرہ نہیںہے۔یہ پورے پاکستان کامنصوبہ ہے، حکومت تاثردیتی ہے کہ یہ گئے توسی پیک خطرے میں پڑجائے گا۔ سی پیک کاآئیڈیامشرف دورمیں آیا،پیپلزپارٹی کے دورمیں کام ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے غیر ملکیوں میںکمپنیوں کے ملازم ہیں وہاں سے تنخواہ لیتے ہیں نہ صرف ملازم بلکہ ان کے پاس ان ملکوں کی رہائشیں بھی ہیں ۔

کسی بھی ملک کیلئے یہ بات بہت تشویش کا باعث ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دبئی میں ایک کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ لگتا ہے ساری کابینہ تین تین نوکریاں کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی کسی کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں نہیں ہے۔ حنیف عباسی نے جہانگیر ترین کے خلاف جھوٹا ایفی ڈیفٹ جمع کرایا۔ عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کل سے نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے علامتی احتجاج کا اعلان کر رہی ہے۔

ہم نے انتظار کیا اور پورا موقع دیا کہ نواز شریف استعفیٰ دیدیں۔ان پر الزامات ہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد خصوصا ان کا وزارت عظمی کے عہدے پر ایک دن رہنا بھی قبول نہیں،اس علامتی احتجاج کو اگر ضرورت پڑی تو باقاعدہ احتجاج کی شکل بعد میں دے دی جائیگی۔ ہم فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔یہ چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام ہے کہ کارکن تیار رہیں اور ان کی کال کا انتظار کریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پوری قوم کو پاناما فیصلے کا شدت سے ا نتظار ہے۔پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ میاں صاحب سپریم کورٹ میں اور پھر جے آئی ٹی میں اتنے مواقع ملنے کا باوجود اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے اس لیئے آپ استعفیٰ دیں۔کارکن دھرنا ٹرینڈ ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ حلال کمائی کی اور ایک ایک پائی پاکستان لے کر آئے۔ ان کا مقابلہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے کیا ہی نہیں جا سکتا۔انہوں نے ایک ایک چیز سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :