مسلم لیگ ن کی جانب سے نیا وزیراعظم لانے کی تیاریاں

وزیر داخلہ کے تحفظات کو دورے کرکے انہیں استعفیٰ دینے سے روکنے کا بھی فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 21:27

مسلم لیگ ن کی جانب سے نیا وزیراعظم لانے کی تیاریاں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) مسلم لیگ ن کی جانب سے نیا وزیراعظم لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9 ماہ تک چلنے والے پاناما کیس کا حتمی فیصلہ بالاخر کل صبح سنایا جائے گا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے سنایا جائے گا۔ اس حوالے سے اب ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نیا وزیراعظم لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

نئے وزیراعظم کے نام کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

کل اگر وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فیصلہ آتا ہے تو پھر نئے اور عبوری وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے وزیر داخلہ کے تحفظات کو دورے کرکے انہیں استعفیٰ دینے سے روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ پاناما کیس فیصلے کے بعد سیاست کو خیر آباد کہنے اور وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت تاحال ان کوششوں میں مصروف ہے کہ وزیر داخلہ کو انتہائی فیصلہ لینے سے روک لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :