حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ میں مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیا

جمعرات 27 جولائی 2017 22:09

حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ میں مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ میں مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق جھاریانوالہ کا رہائشی بدنام منشیات فروش فرخ آفتاب عرصہ دراز سے نشہ آور ٹیکہ جات فروخت کرکے نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا۔

جس کیوجہ سے مبینہ طور پر کئی نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو شکایت کی گئی جس پر سٹی پولیس نے ملزم فرخ آفتاب کو گرفتارکرکے اسے جیل بھجوادیا۔ دوسری جانب جھاریانوالہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفتاب کی گرفتاری کے بعد اب اسکے دونوں بھائیوں نے نشہ آور ٹیکہ جات اور ہیروئن فروخت کرنا شروع کردی ہے۔ جس کیوجہ علاقہ مکینوں میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔ انہوں نے ڈی۔پی۔او سے مطالبہ کیا کہ نشہ آورانجکشن فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میںلاکر انہیں کیفر کردار پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :