کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں نجی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس ، سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب

جمعرات 27 جولائی 2017 21:56

کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں نجی عمارتوں میں قائم سرکاری ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ کے علاقوں کلی قمبرانی اورکلی فتح باغ میں نجی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورہدایت کی ہے کہ سیکرٹری تعلیم سکولوں کی بندش کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے مذکورہ عمارتوں کے مالکان کے ساتھ معاملات طے کریں تاکہ ان سکولوں میں تدرس وتدریس کا عمل بلا رکاوٹ جاری رکھاجاسکے۔