کراچی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ورکس اینڈ سروسز کا اہم اجلاس

مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی

جمعرات 27 جولائی 2017 21:54

کراچی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ورکس اینڈ سروسز کا اہم اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ورکس اینڈ سروسز کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایاگیا کہ 2017 کے دسمبر تک 41 سڑکوں کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے،محکمہ خزانہ نے 2 بلین رقم جاری کی ہے، 2018 میں 146 منصوبے مکمل ہونگے، 146 میں سے 15 منصوبے مکمل ہوگئے ہیں،سندھ کے دیگر اضلاع مٹھی 92 ملین، بینظیرآباد 142 ملین، سانگھڑ 227 ملین، شکارپور 91 ملین، جیکب آباد 158 ملین، کشمور 60 ملین، سکھر 114 ملین، گھوٹکی 109 ملین روپے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹھل سے کندھ کوٹ 22 کلومیٹر طویل روڈ منصوبے کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں کام آہستہ چل رہا ہے، میں یہ ہرگز برداشت نہیں کروں گا،وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ورکس کو منصوبے کے تحت تمام سڑکوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی اورڈی سی اومیر پورخاص کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر ڈگری سے نئوکوٹ سڑک کے کام کا جائزہ اور پیش رفت کی مجھے ا?ج 11 بجے تک رپورٹ کریں،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے رپورٹ ہے اس روڈ پر کام بند ہے۔

متعلقہ عنوان :