کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارات آر او پلانٹس کے مطعلق جائزہ اجلاس

اس وقت 12 آر او پلانٹس کیماڑی اور 6 آر او پلانٹس لیاری ٹاؤن میں لگائے گئے ہیں،بریفنگ جانتا ہوں کہ ہر بندی کو روزانہ 20 گیلن پانی دینا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 27 جولائی 2017 21:53

کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارات آر او پلانٹس کے مطعلق جائزہ اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارات آر او پلانٹس کے مطعلق جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو، محمد علی ملکانی، فیاض بٹ، صوبائی سکریٹریز اور متعلقہ انجنیئرز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کے اس وقت 12 آر او پلانٹس کیماڑی اور 6 آر او پلانٹس لیاری ٹاؤن میں لگائے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر بندی کو روزانہ 20 گیلن پانی دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری 20 ملین گیلن پانی روزنہ ملنا چاہیے کیوں کہ اس کی آبادی 10 لاکھ ہے۔ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) 14 ملین گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر دے رہا ہے اور 6 لاکھ گیلن پانی آراو پلانٹس سے ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیماڑی ٹاؤن کی 9.2 ملین گیلن روزانہ کی ضرورت ہے، جبکہ واٹر بورڈ 2.2 ملین گیلن پانی مہیا کر رہا ہے باقی 7 ملین گیلن آراو پلانٹس کے ذریعے ملنا چاہیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لیاری ٹاؤن کا آر او پلانٹ گنجائش سے کم چل کر رہا ہے۔ اس آر او پلانٹ کے لیے کچے پانی کی قلت ہے، کیوں کہ ٹی ڈی ایس 65000 سے 40000 پی پی ایم ہے۔ اس وقت ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ گیلن کچے پانی کی سپلائی سے 35000 سے 40000 صاف پانی نکلتا ہے جو علائقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیں کہ کچے پانی کی سپلائی کا بندوبست کیا جائے، اب کچا پانی سمندر سے لینے کا بندوبست کیا جا رہا ہے جس کے لیے آر او پلانٹس کے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو آراو پلانٹس سمندر سے دور ہیں اور ان کو ایسی جگہ شفٹ کیا جائیگا جہاں گراؤنڈ واٹر کی ڈی ٹی ایس کم ہو۔

متعلقہ عنوان :