پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ، اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کا خصوصی پلان تشکیل دے دیا

وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،ریڈ زون رات 12 بجے سے ہی سیل، عام افراد کا داخلہ بند کرد یا گیا

جمعرات 27 جولائی 2017 21:52

پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ،  اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کا خصوصی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پانامہ کیس کے تاریخی فیصلے کے دن کیلئے اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کا خصوصی پلان تشکیل دے دیا،وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ریڈ زون رات 12 بجے سے ہی سیل، عام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔پارلیمنٹ ہاوس اورسپریم کورٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

ریڈ زون میںپولیس،ایف سی اور رینجرز کے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی کا خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیاہے، آج سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کے تاریخی فیصلے کے موقعہ پر ریڈ زون سمیت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں اور سپریم کورٹ کے اطراف میں رینجرز ، پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

جبکہ رات 12بجے سے ہی ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں عام افراد کو داخل ہو نے کی اجازات نہیں ہو گی۔ پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے تین ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہو ں گے۔ سپریم کورٹ ، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت شاہرائے دستور پر اہم سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی سخت ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر ماہر نشانہ باز وں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ ریڈ زون کے داخلی راستوں اور سپریم کورٹ کے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی جائیں گی ۔سیاسی رہنماؤں کو بھی سپریم کورٹ میں جانے کے لئے اپنا کارڈ دکھاکر اندر جانے کی اجازت ہوگی اسی طرح میڈیا نمائندوں کو بھی مکمل دستاویزات دکھانے کے بعد ہی سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت ہوگی۔