سکولوںکی ناقص کارکردگی نے شہبازشریف کی شوبازیاں بے نقاب کردیں ،صمصام علی بخاری

ایجوکیشن اور ہیلتھ پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیح نہیں بلکہ کمیشن والے پروجیکٹ ہیں

جمعرات 27 جولائی 2017 21:52

سکولوںکی ناقص کارکردگی نے شہبازشریف کی شوبازیاں بے نقاب کردیں  ،صمصام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی31 اضلاع کے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی انتہائی ناقص ، صرف پانچ اضلاع میں تعلیمی رپورٹ بہتر آئی ہے، سکولوںکی ناقص کارکردگی نے شہبازشریف کی شوبازیاں بے نقاب کردیں ، ایجوکیشن اور ہیلتھ پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیح میںنہیں بلکہ کمیشن والے پروجیکٹ ہیں، ہسپتالوں کی ناقص کارکردگی حکمرانوں کا منہ چڑھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی وجہ سے پنجاب کے حکمرانو ں کی اپنے حلقوں میں توجہ نہ ہونے کے برابر ہے ، تمام وزیر اورمشیروزیراعظم کی پانامہ چوری کو چھپانے میں مصروف ہیں اور عوام کے سامنے ہر روزجھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور ان کے درباریوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وزیراعظم اب جدہ کی بجائے اڈیالہ جیل جائیںگے، کرپشن کی کنگ جماعت (ن) لیگ کے رہنمائوں کی کرتوتیں جلد عوام کے سامنے آنے والی ہیں ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میںتبدیلی کا عمل شروع ہوگا، (ن) لیگ کی تاریخ بتاتی ہے کہ انہوںنے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، کشکول توڑنے والوں نے اپنی عیاشیوں اور کمیشن کی خاطر ریکارڈ قرضے لئے ہیں ، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ان کے حواریوں اور درباریوں کے بھی کڑے احتساب کا وقت قریب ہے ، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف اپنی جدوجہد جار ی رکھے گی اور ان کو قانو ن کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :