لاہور میں عمارت کے باہر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مختلف افراد کیخلاف 4 مقدمات درج

جمعرات 27 جولائی 2017 21:52

لاہور میں عمارت کے باہر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مختلف افراد کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عمارت کے باہر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مختلف افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹائون کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی، اجلاس میں 24 جولائی سے 26 جولائی تک تین روزہ ڈینگی انسپکشن رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ٹائون میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 371 ان ڈور اور 7 آئوٹ ڈور مقامات پر ڈینگی لاروا کی برآمدگی کی نشاندہی کی گئی اور آئوٹ ڈور لاروا برآمد ہونے پر 4 مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :