نیب لاہور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایل ڈی اے کے چاراہلکاروں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 27 جولائی 2017 21:52

نیب لاہور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایل ڈی اے کے چاراہلکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) احتساب بیورو لاہور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایل ڈی اے کے چاراہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایل ڈی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی محمد انور اور ان کے تین ساتھی حافظ شوکت عامر عبدالرحمن اور حافظ شوکت شامل ہیں، ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے معروف ہائوسنگ سوسائٹی کو بوگس فائلیں فروخت کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزموں کو آج احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :