پلازہ کہاں بنایا جا رہا ہے، نہیں بن رہا تو اپوزیشن کا شور کیوں ہے ، وزیراعظم نواز شریف کی مالدیپ سے واپسی پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے جواب طلبی

جمعرات 27 جولائی 2017 21:50

پلازہ کہاں بنایا جا رہا ہے، نہیں بن رہا تو اپوزیشن کا شور کیوں ہے ، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پلازہ کہاں بنایا جا رہا ہے، نہیں بن رہا تو اپوزیشن کا شور کیوں ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مالدیپ کے دورہ سے آتے ہی اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مالدیپ کے دورہ سے واپس آئے تو انہوں نے آتے ہی فواد حسن فواد سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتئیں شور مچا رہی ہیں کہ آپ کوئی مہنگا ترین پلازہ بنا رہے ہیں کچھ ہمیں بھی بتائیں وہ کہاں اور کیسا پلازہ تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ موجودہ حالات میں چھوٹی چھوٹی باتیں بھی حکومت کے خلاف جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔