پانامہ کیس کا فیصلہ، رات 12بجے سی صبح نماز فجر تک وزیراعظم ہاؤس ہاؤس میں ملاقات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام

جمعرات 27 جولائی 2017 21:50

پانامہ کیس کا فیصلہ، رات 12بجے سی صبح نماز فجر تک وزیراعظم ہاؤس ہاؤس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پانامہ لیکس کے کل (جمعہ کو )فیصلہ کے موقع پر شب12بجے سی صبح نماز فجر تک وزیراعظم ہاؤس ہاؤس میں ملاقات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز وار کیپٹن صفدر نے پانامہ لیکس کے فیصلے آنے سے قبل راولپنڈی سے چند پیر اور گدی نشینر ات بارہ بجے بلوائے اور انکی ہدایت پر 3رات اور 4صبح صادق کے وقت بکروں کا صدقہ دینے کے لئے رات گئے اہتمام کر دیا گیا تھا۔ علماء نے بتایا کہ رات کا صدقہ کالی بلاؤں جبکہ صبح صادق کا صدقہ امن اور تحفظ کے لئے وہتا ہے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایما پر متعدد علماء رات سے صبح تک نوافل اور خصوصی دعائیں پڑھی جاتی رہیں۔