Live Updates

فیصلہ 5رکنی بنچ سنائے گا، جس پر ہمیں اعتراض ہے ، فیصلہ قبول کریں گے،احسن اقبال

2ججز نے جے آئی ٹی کے بعد کیس کی سماعتوں میں حصہ نہیں لیا تو بنچ میں کیسے دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں، وزیراعظم ا نا اہل ہوئے تو پاکستان غیر مستحکم ہو گا، وزیر داخلہ کیوں ناراض ہیں وہی بتا سکتے ہیں، پاکستان کے خلاف اس وقت سازشیں عروج پر ہیں، وزیراعظم نواز شریف اس وقت بھی مقبول ترین لیڈر ہیں، وزیراعظم نا اہل ہوئے تو عمران خان کو شاید وہ کچھ حاصل ہو جائے جو وہ ووٹ کے ذریعے حاصل نہ کر سکے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 21:50

فیصلہ 5رکنی بنچ سنائے گا، جس پر ہمیں اعتراض ہے ، فیصلہ قبول کریں گے،احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ 5رکنی بنچ سنائے گا، جس پر ہمیں اعتراض ہے ، 2ججز نے جے آئی ٹی کے بعد کیس کی سماعتوں میں حصہ نہیں لیا تو بنچ میں کیسے دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم کا نا اہل ہوئے تو پاکستان غیر مستحکم ہو گا۔ وزیر داخلہ کیوں ناراض ہیں وہی بتا سکتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف اس وقت سازشیں عروج پر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اس وقت بھی مقبول ترین لیڈر ہیں۔ اگر وزیراعظم نا اہل ہوئے تو عمران خان کو شاید وہ کچھ حاصل ہو جائے جو وہ ووٹ کے ذریعے حاصل نہ کر سکے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف سے زیادہ مقبول لیڈر کوئی نہیں ہے اللہ کر فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے۔

(جاری ہے)

اگر خدا نخواستہ فیصلہ وزیراعظم کے خلاف آیاتو پاکستان کہاں کھڑا ہو گا اس کے بارے میں کسی کو نہیں معلوم ہے۔ البتہ عمران خان کو شاید وہ کچھ حاصل ہو جائے جو وہ ووٹ بیلٹ سے نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔ بنچ میں دو ایسے جج شامل ہیں جو جے آئی ٹی بننے کے بعد کی سماعتوں میں شامل ہی نہیں تھے۔ پانچ رکنی بنچ پر ہمیں تحفظات ہیں، 2ججز پہلے ہی علیحدہ ہو گئے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر داخلہ کیوں ناراض تھی اس کے بارے میں وزیر داخلہ ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ مجھ سے وہ کیوں ناراض تھے اس کے بارے میں بھی مجھے کچھ نہیں معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سازشوں میں گھرا ہوا ہے۔ اگر پاکستان کو غیر مستحکم کیا گیا تو فائدہ دشمن قوتیں اٹھائیں گیں۔ اس وقت بھارت اور اسرائیل کے وزیراعظم کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں۔ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ہم میں سے کس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں حصہ لیا اور کس نے پاکستان کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات